ہم اپنے بچوں کو زیادہ تعلیم یافتہ اور مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کے لیے کام کریں گے، صدر ایردوان

0 314

‏20 ویں قومی تعلیمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے بچوں کو زیادہ تعلیم یافتہ اور مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کے لیے کام کریں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے باش تپہ نیشنز کنونشن اینڈ کلچر سینٹر کے دوران ایک خطاب کیا۔

"ہم وبا کے بعد کے دور میں وبا کے خلاف اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں”

قومی تعلیمی فورم کو ایسا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہ جہاں اساتذہ، طلبہ اور ان کے خاندانوں سمیت تعلیمی برادری کے لیے اہم سفارشات مرتب کی جاتی ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "20 واں تعلیمی فورم، جو ‘تعلیم کے لیے یکساں مواقع’ کے موضوع پر منعقد ہوا ہے، ایک ایسی ملاقات بھی ہوگا جس میں ایسے فیصلے لیے جائیں گے جو آئندہ عرصے میں ایک نقشہ راہ کے طور پر کام کریں گے۔ میں تہہ دل سے یقین رکھتا ہوں کہ فورم کے نتائج ہمیں ‘مضبوط تعلیم، مضبوط ترکی’ کے لیے اپنی کوششوں میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

وبا کے خلاف جدوجہد میں ترکی کی کامیابی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے پیش کردہ مواقع کی بدولت وبا کے دوران بھی ملک میں تعلیم بلا تعطل جاری رہی، انہوں نے کہا کہ "ہم نے پیداوار اور تجارت سے لے کر سیاحت اور امن عامہ تک ہر شعبے میں اپنی پالیسیوں کے ڈھانچے میں کامیابی سے معاملات سنبھالے۔ ہم وبا کے بعد کے دور میں بھی وبا کے خلاف اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس کا راستہ تعلیم میں بہتر معیار سے گزرتا ہے۔”

صدر نے مزید کہا کہ "ہم مسائل کو حل کرنا اور غلطیوں کو سدھارنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کو زیادہ تعلیم یافتہ اور مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کے لیے کام کریں گے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: