آج سورج خانہ کعبہ بیت اللہ شریف کے عین اوپر آئے گا

0 1,233

سورج کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے تحت 2بجکر18منٹ جبکہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر18منٹ پر سورج کو خانہ کعبہ کے عین اوپر دیکھا جاسکے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کیلئے قبلے کی درست سمت تعین کی جاسکے گی

عرب ممالک اور قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں کے باشندے قبلہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔ اسی طرح افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے بھی قبلہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔

سعودی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لیے رونما ہوتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔

خیال رہے کہ سورج اپنی گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور اس طرح گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آجاتا ہے۔

تبصرے
Loading...