وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران ہم سیاسی و معاشی اہداف بھی حاصل کر رہے ہیں، صدر ایردوان

0 195

آق پارٹی کی متعدد کانگریسز سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران ہم سیاسی و معاشی اہداف بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ہم بین الاقوامی منظرنامے پر ترکی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم ان طاقتوں کے خلاف ثابت قدم ہیں کہ جو ترکی سے عداوت رکھتی ہیں، ساتھ ہی ان دہشت گردوں تنظیموں کے خلاف بھی کہ جو انہی طاقتوں سے حوصلہ پاتے ہیں۔”

صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے آرتوین، بیلہ جک، چانقیری، غازی عین تاب اور اغدیر میں پارٹی کی صوبائی کانگریسز سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ” وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران ہم سیاسی و معاشی اہداف بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ہم بین الاقوامی منظرنامے پر ترکی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم ان طاقتوں کے خلاف ثابت قدم ہیں کہ جو ترکی سے عداوت رکھتی ہیں، ساتھ ہی ان دہشت گردوں تنظیموں کے خلاف بھی کہ جو انہی طاقتوں سے حوصلہ پاتے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی سیاسی و معاشی توازن بگڑ رہا ہے، ترکی مستقبل میں ایک مضبوط مقام حاصل کرے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز الائنس ان کوششوں کے لیے محرک کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے گزشتہ روز کیے گئے تبصرے کو دہراتے ہوئے کہ وقت آ چکا ہے کہ ترکی نئے آئین پر بات شروع کرے، صدر ایردوان نے کہا کہ نیا آئین ترکی کے لیے ایک ایسے وقت میں آئندہ کی راہیں ہموار کرے گا جب بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔”

تبصرے
Loading...