امینہ ایردوان کو جانیے – محمد شاکر

0 12,812

تحریر: محمد شاکر

امینہ ایردوان 1955ء میں استنبول میں پیدا ہوئی ، یہ سب سے چھوٹی بہن تھی ، ابتدائی تعلیم پاشا اکسام آرٹ سکول سے حاصل کی ، جوانی میں اس نے idealist women association تنظیم جوائن کیا ، استنبول میں ایک ریلی کےدوران جوان طیب ایردوان جب ایک نظم پڑھ رہا تھا تو امینہ کو نظم اور نظم پڑھنے والا پسند آگیا اور پہلی بار اس نے ایردوان سے ملاقات کی اور پھر ملاقات کا وہ سلسلہ شادی تک جا پہنچا-

ان دونوں کے چار بچے ہیں ، احمد براق ایردوان ، نجم الدین بلال ایردوان (یہ نام انہوں نے اپنے استاد نجم الدین اربکان کے نام سے رکھا) ، اسریٰ ایردوان ، سمیہ ایردوان۔

امینہ ایردوان بچپن سے ایک مذہبی مائنڈڈ عورت تھی لیکن روایتی ملائیت کے خلاف رہی-

امینہ نے 1994 میں طیب ایردوان کو استنبول کا مئیر بننے میں سب سے زیادہ مدد کی۔

سات دسمبر 2010 کو حکومت پاکستان نےانہیں پاکستان کےسب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا-

پاکستان میں 2010 کے بدترین سیلاب جسکو دیکھ کر OIC کے سیکرٹری جنرل نےکہا تھا کہ یہ سیلاب امت مسلمہ کاامتحان ہے ، اس سیلاب کے متاثرین کی مددکرنے کیلیے امینہ اایردوان دن رات متحرک رہی اور گلے کا ہار تک پاکستانی عوام کے نام کر دیا- امینہ ایردوان ذاتی طور پر ہر زخم رسیدہ مسلم ملک کی مدد کرتی ہوئی نظر آتی ہے-

کبھی تنزانیہ جاتی ہے تو کبھی اراکان ، کبھی صومالیہ جاتی ہے تو کبھی بنگلہ دیش ۔۔۔

معروف عالمی جریدے the economist نے بارہ اگست 2004 کو اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ مسز ایردوان بہت ہی ذہین اور حس مزاح والی عورت ہے ،،،

اقبال رح نے شائد ایسے ہی عورتوں کےبارے میں کہاتھا کہ بتول بن جاو اور زمانے کی نظروں سے چھپ جاو تاکہ تمھاری گود میں پھر ایک حسین پرورش پا سکے-

تبصرے
Loading...