جنہوں نے داعش بنائی اور مسلح کیا، اب وہ کرد پی وائے جی/پی وائے ڈی کو تیار کرتے ہیں، ایردوان
ترک صدر نے آق پارٹی آگاری کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرد پی وائے جی اور پی وائے ڈی شام میں داعش جیسی ہی دہشتگرد تنظیمیں ہیں،، "جنہوں نے داعش بنائی اور مسلح کیا، جہنوں نے شہر اور ملک خون اور آگ سے بھر دئیے، اب وہ کرد پی وائے جی/پی وائے ڈی کوتیار کرتے ہیں، ان کو اسلحہ کے ڈھیر دیتے ہیں اور راستہ دکھاتے ہیں”۔
ہمارے کرد بھائیوں کو اپنی نمائندگی کے لیے دہشتگرد تنظیموں کی ضرورت نہیں ہے
یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ کرد پی کے کے قاتلوں کا ٹولہ بن چکا ہے اور جو بھی اس کی مدد کرتا ہے اس کا ترک قوم اور ملک سے کوئی لینا دینا نہیں۔ صدر ایردوان نے کہا: "یہ ہمارا ملک ہے، ہمارے کرد بھائیوں کو اپنی نمائندگی کے لیے دہشتگرد تنظیموں کی ضرورت نہیں ہے وہ ان کی نمائندگی نہ کرتے ہیں اور نہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے کرد بھائی اور بہن اپنی زندگی اور کام کی رہنمائی اس پارلیمنٹ، بیوروکریسی، دنیائے تجارت اور ہر جگہ جیسے چاہتے ہیں کرتے ہیں۔ میری تمام سیاسی زندگی میں، میں نے معاشی، سماجی اور ثافتی مسائل کے خلاف لڑا ہوں جن کا سامنا میر کرد بھائیوں اور باقی شہریوں کو تھا۔ اور شکر الحمد للہ ہم نے ان مسائل کو حل کیا ہے جیسے ہی ہمیں موقع ملا ہے”۔