جنہوں نے داعش کو بنایا وہی آج کرد دہشتگرد تنظیم پی وائے ڈی کو مستحکم کر رہے ہیں، ایردوان

0 188

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے صوبائی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم نہیں جانتے کون کیا کہتا ہے- ہمیں یہ نظر آ رہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے نام پر کرد دہشتگرد تنظیم پی وائے ڈی کو مضبوط کیا گیا ہے اس کے لیے مزید کسی جواز کی ضرورت نہیں۔ اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ آپ داعش اور کرد دہشتگرد تنظیم کے معاہدے کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا”۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے شام میں بہت سے وعدوں سے بے وفائی کی ہے جو ہمارے لیے افسوسناک ہے۔ اب اس مرتبہ ہم آفرین میں مزید دھوکہ نہیں لینا چاہیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ رقعہ، منبج اور دائر ازور کے مسائل بہت جلد اور پرامن طریقے سے حل کیے جا سکتے تھے اگر امریکا ہمارا ساتھ دیتا۔

 

تبصرے
Loading...