ہم خطے میں بھائی چارے کو فروغ دیں گے، انارکی کو نہیں، ایردوان

0 710

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیوشہر میں آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا کسی امتیاز کے تمام شناختوں، نظریات اور شکل و صورت رکھنے والے شہریوں کو گلے لگاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم خطے میں بھائی چارے کو فروغ دیں گے، انارکی کو نہیں اور وہ ترکی دوستی کو مضبوط کریں گے، دشمنی کو نہیں”۔

ہم امن کے لیے کوشش کریں گے ، بحرانوں کے لیے نہیں

ترک صدر نے شہریوں کو رمضان کریم کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلا کسی امتیاز کے تمام شناختوں، نظریات اور شکل و صورت رکھنے والے شہریوں کو گلے لگاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم خطے میں بھائی چارے کو فروغ دیں گے، انارکی کو نہیں اور وہ ترکی دوستی کو مضبوط کریں گے، دشمنی کو نہیں”۔ مزید کہا کہ وہ امن کے لیے کوشش کریں گے بحرانوں کے لیے نہیں، اتحاد اور یکجہتی کو پروان چڑھائیں گے، انشتار کو نہیں اور وہ اتحاد کے وکیل بنیں گے تقسیم کے نہیں۔

صدر ایردوان نے زور دیا کہ، "کوئی بھی اب ترک کو واپس پرانے انتشار، عدم استحکام، غیر محفوظ اور بحرانوں سے بھرپور وقت کی طرف نہیں لوٹا سکتا۔ اس ملک کے پاس ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہے کہ وہ ایسے مباحث میں ضائع کرے”۔

نیوشہر (NEVŞEHIR) میں سرمایہ کاری

ترک صدر نے بتایا کہ نیوشہر میں گذشتہ 16 سال میں 7.2 بلین ترکش لیرا کی حکومتی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 1646 نئے کلاس رومز، حاچی بیکتاش ولی یونیورسٹی، 6056 طلباء کے لیے سٹیٹ ڈارمنٹریاں، یوتھ سنٹر، سوئمنگ پولز، فٹ بال گراؤنڈز، 21 میڈیکل کیئر سنٹر جن میں 9 ہسپتال شامل ہیں۔ 9259 رہائشی یونٹ اور 193 کلومیٹر سڑک شامل ہے۔

تبصرے
Loading...