"کورولش عثمان” میں ترگت الپ نہیں ہوں گے؟ جینگیز جوشکن ہی یہ کردار ادا کریں گے؟

0 2,066

دیریلش ارطغرل کے مشہور ترین کرداروں میں سے جو سب سے زیادہ ارطغرل کے قریب تھے وہ ترگت الپ تھے۔ کورولش عثمان کی پہلی قسط کے بعد ان کے شائقین اس تجسس کا شکار ہے کہ آیا وہ کورولش عثمان کا حصہ ہوں گے یا نہیں، اور اگر ترگت الپ حصہ ہوں گے تو کیا یہ کردار اس سے قبل ادا کرنے والے اداکار جینگیز جوشکن ہی ادا کریں گے؟

یہ تجسس صرف باہر کی دنیا میں ہی نہیں بلکہ خود ترکی میں بھی موجود ہے اور لوگ مختلف ذرائع سے اس کی جانکاری میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم اردو جاننے والوں کے لیے ترکش ویب سائٹس سے معلومات حاصل کر کے پیش کر رہے کہ آیا "کورولش عثمان” میں ترگت الپ ہوں گے یا نہیں؟ اور یہ کردار کیا سابقہ اداکارجینگیز جوشکن ہی ادا کریں گے؟

تقریباً اس سوال پر تمام سائٹس یہ کہہ رہی ہیں کہ چونکہ جینگیز جوشکن مالاگرت 1071ء کی سینما فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے وہ کورولش عثمان میں فی الحال نظر نہیں آ رہے ہیں۔

ترگت الپ کون تھے؟

ترگت الپ ترک تاریخ کے ایک بڑے اور اہم جنگجو میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ارطغرل سردار کے بھائی، ہمراہی، مددگار، عقلمند اور میدان جنگ میں ایک مؤثرحیثیت کے مالک شخص تھے۔ تاریخ کے مطابق وہ ارطغرل کی وفات کے بعد قبیلہ چھوڑ کر چلے گئے تھے لیکن بعد میں عثمان غازی کی میدان جنگ میں ساتھ آ ملے اور جب عثمانی ریاست وجود میں آئی تو انہیں بڑا مقام دیتے ہوئے گورنر بنایا گیا تھا۔

ابتدائی عثمانی روایات کے مطابق ترگت الپ عثمان غازی کے ساتھ تھے اور یارحصار کی فتح میں باقاعدہ طور جنگ میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہیں انیگول کی فتح کا ہدف ملا۔ یہ تاریخ میں لکھا ہے کہ جب انہوں نے شہر کو گھیرے میں لے لیا تو پیچھے عثمان غازی بھی لشکر لے کر پہنچ گئے اور انیگول فتح کر لیا گیا۔ انہیں انیگول شہر سنبھالنے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔

ترگت تلوار کی جگہ کلہاڑی کو جنگ میں استعمال ہونے کو ترجیح دیتے تھے اور انتہائی مہارت کے ساتھ کلہاڑی سے باطل کو نیست ونابود کرتے تھے, انکے متعلق تاریخ نے لکھا ہے کہ ترگت نے 126 سال عمر پائی تھی اور 100 سال سے زیادہ اس نے جہاد کی تھی سینکڑوں جنگ لڑے تھے۔

126 سال میں ترگت نے 5 مختلف کلہاڑی اور 7 تلوار استعمال کیے تھے جو استنبول کے فوجی عجائب گھر میں محفوظ ہیں اور انتہائی بڑھاپے کے باوجود بھی جہاد میں مصروف رہے اور 126 سال کی عمر میں ایک جنگ میں شہید ہوئے۔

جینگیز جوشکن کون ہے؟

جینگیز جوشکن 1982ء میں استنبول میں پیدا ہوئے۔ وہ کھیلوں کی باقاعدہ حاصل کرنے کے بعد ایک پروفیشنل باسکٹ بال کے کھلاڑی بن گئے۔ 2002ء میں انہیں پُرکشش ماڈل ہونے کا اعزاز ملا تو انہوں نے اپنے قدم شوبز میں رکھ دئیے۔ انہیں پہلی بار روزگارلی باہچے نامی ڈرامے میں 2005ء میں کرداری کے جوہر دکھانے کا پہلی بار موقع ملا۔ اس کے بعد انہوں نے مشہور تاریخی فلم فاتح 1453ء میں کردار ادا کیا۔ اور اس کے بعد ان کی شہرت کو اس وقت پر لگ گئے جب انہوں نے دریلش ارطغرل میں ترگت الپ بن گئے۔

تبصرے
Loading...