ترکی اس مشکل دور میں معاشی نمو حاصل کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے، صدر ایردوان

0 469

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے وبا کے اثرات سے نمٹنے میں ترکی کی کامیابی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ "1.8 فیصد کی شرحِ نمو کے ساتھ ترکی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) اور جی20 کے اُن چند ممالک میں سے ایک ہے کہ جنہوں نے 2020ء میں نمو ظاہر کی، ایک ایسے وقت میں جب کئی معیشتیں ہل کر رہ گئی تھیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ "گزشتہ سال دنیا انتہائی مشکل دور سے گزری کہ جو تمام معیشتوں اور سماجی نظاموں کے لیے آزمائش کا وقت تھا۔ کئی ممالک بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اندر رہتے ہوئے غیر معمولی طور پر توسیع پسندانہ پالیسیاں اختیار کرنے لگے۔ البتہ عالمی معیشت کے سکڑنے کے عمل سے بچا نہیں جا سکا۔”

"ترکی وبا کے مضر اثرات سے نمٹنے میں بہت کامیاب رہا”

وبا کے مضر اثرات سے نمٹنے میں ترکی کی کامیابیوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "1.8 فیصد کی شرحِ نمو کے ساتھ ترکی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) اور جی20 کے اُن چند ممالک میں سے ایک ہے کہ جنہوں نے 2020ء میں نمو ظاہر کی، ایک ایسے وقت میں جب کئی معیشتیں ہل کر رہ گئی تھیں۔ ہم نے وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے معیشت پر منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کن اور مؤثر پالیسیاں اپنائیں اور ساتھ ساتھ اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے نمو کا سہارا دینے والے اقدامات اٹھائے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ ترک معیشت داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر تمام تر منفی پیش رفت کے باوجود عالمی بحران کے بعد سے اب تک مسلسل نمو حاصل کی ہے۔ اس سال کی پہلی شش ماہی میں بھی زبردست نمو دیکھی گئی ہے۔ ہم نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.2 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 21.7 فیصد کی سالانہ شرح نمو حاصل کی ہے۔ ترکی یہ کامیابی حاصل کرنے والا برطانیہ کے بعد دنیا کا محض دوسرا ملک ہے۔”

زبردست برآمدات کے ساتھ صنعتی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور یہ نمو کی بنیادی محرک بنیں، اس جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایرودان نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں ہماری کارکردگی میں مقامی طلب میں زبردست اضافے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی طلب میں بھی 6.9 پوائنٹ نے اپنا حصہ ڈالا۔ اس عرصے میں فکسڈ کیپٹل انوسٹمنٹ میں 20.3 فیصد کی نمو بھی خوش گوار تھی۔”

"ہماری برآمدات بدستور نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ایک اور مثبت پیش رفت یہ رہی کہ ہماری مشینری میں سرمایہ کاری 2019ء کی تیسری سہ ماہی کے بعد سے مسلسل سات سہ ماہیوں سے بڑھ رہی ہے۔ ہماری برآمدات نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں۔ ہماری سالانہ برآمدات نے اگست میں 207 ارب ڈالرز کو عبور کیا ہے۔ عالمی برآمدات میں ہمارا حصہ بھی بڑھ رہا ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: