قومی ٹیکنالوجی منصوبے کے ساتھ ہم ہر شعبے میں ملک کو آگے لے گئے، صدر ایردوان

0 676

ورک کونسل کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر طیب ایردوان نے کہا کہ "یہ حقیقت کہ ہم اپنی برآمدات کو 36 ارب سے تقریباً 170 ارب ڈالرز تک لے گئے، ظاہر کرتی ہے کہ ہماری پیداوار نے کتنی تقویت پائی ہے۔ اپنے قومی ٹیکنالوجی منصوبے کے ساتھ ہم اپنے ملک کو دفاعی صنعت سے لے کر سافٹویئر تک ہر شعبے میں آگے لے کر گئے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے وزارت خاندان، محنت و سماجی امور کی جانب سے انقرہ میں منعقدہ ورک کونسل کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کیا۔

"ٹیکنالوجی پیداوار کے روایتی طریقوں کے لیے خطرہ ہے”

صدر ایردوان نے کہا کہ ایسی دنیا میں جہاں مشینیں اور سافٹویئر افرادی قوت کی جگہ لے رہے ہیں، ملازمت کے معاملے کو از سر نو ترتیب دینا چاہیے۔ "گو کہ ٹیکنالوجی پیداوار کے روایتی طریقوں کے لیے خطرہ ہے ، لیکن یہ نئی ملازمتیں تخلیق کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ تمام پہلوؤں سے دیکھا جائے تو اس سے انسان کا مقدر ناکامی نہیں۔

ترک برآمدات کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ترکی کی پیداوار نے کتنی تقویت حاصل کی ہے۔ "اپنے قومی ٹیکنالوجی منصوبے کے ساتھ ہم ملک کو دفاعی صنعت سے لے کر سافٹویئر تک ہر شعبے میں آگے لے کر گئے۔”

تبصرے
Loading...