ماحول دوست ترکی کے لیے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم چلا رہے ہیں، صدر ایردوان

0 71

قومی یومِ شجر کاری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ماحول دوست ترکی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہم گزشتہ 19 سالوں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہمات چلا رہے ہیں۔ ہمارا ملک دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنے جنگلات میں اضافہ کیا ہے جبکہ دنیا میں یہ سکڑ رہے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے 11 نومبر کو قومی یومِ شجر کاری کے موقع پر "سانس مستقبل کے لیے، سانس دنیا کے لیے” تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب میں موجود ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن اور مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "میں درخت لگا کر مستقبل کے لیے ایک ساغنس کا تحفہ دینے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔”

"ہمارا ملک ان چند ممالک میں سے ایک ہے کہ جن کے جنگلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا میں یہ سکڑ رہے ہیں”

اس امر کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کے بعد ترکی نے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کیے اور 2053ء تک آلودگی کا اخراج صفر پر لانے کا عہد کیا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے 2053ء کے وژن کے لیے ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے، جو ترکی کا اہم ترین درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ ہے۔ پیرس ماحولیاتی معاہدے کی پانچویں شق جنگلات کے تحفظ اور انہیں بہتر بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ وہ جنگلات کے ذخائر بڑھانے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کریں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ماحول دوست ترکی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہم گزشتہ 19 سالوں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہمات چلا رہے ہیں۔ ہمارا ملک دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنے جنگلات میں اضافہ کیا ہے جبکہ دنیا میں یہ سکڑ رہے ہیں۔ گزشتہ 19 سال میں ہم نے 5.5 ارب پودے لگائے ہیں جو گزشتہ 57 سال میں جنگلات کی کٹائی کی سطح سے 1.5 گنا زیادہ ہیں۔”

تبصرے
Loading...