دنیا کے مستقبل کو چند دیوانے رویوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیراعظم بن علی

0 155

ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے کرد علاقے میں انتظامیہ ریفرنڈم کروانے کی کوشش کر رہی ہے جو ایک بڑی غلطی ہو گی۔ وہ عدلیہ کے نئے کلینڈری سال کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

بن علی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ یہ ریفرنڈم ایک بڑی غلطی ہو گی۔ خطے کے مسائل پہلے بھی عروج پر ہیں ایسی صورت میں یہ ریفرنڈم مسائل میں اضافہ کرے گا جس کا نہ تو خطے کے لیے اچھا ہو گا اور نہ ہی علاقائی ممالک کے لیے سودمند رہے گا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ دنیا کو جس قدر خطرات کا سامنا ہے ترکی بھی اسی درجے پر خطرے محسوس کر رہا ہے  یعنی کہنے کی بات یہ ہے کہ دنیا کے مستقبل کو کسی بھی شکل میں چند دیوانی حرکتوں  اور دیوانے روّیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ  سمیت پوری بین الاقوامی برادری کو تمام ذمہ داری اٹھا کر شمالی کوریا میں ،  رخائن   میں اور دیگر علاقوں میں درپیش انسانی جرائم کے خلاف زیادہ ذمہ دارانہ زیادہ دو ٹوک  اور زیادہ حتمی روّیے کا اظہار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور جرمنی کے باہمی تعلقات  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے انتخابات قریب آ گئے ہیں۔ انتخابات کے بارے میں زیادہ اظہار خیال کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انتخابات میں عقل سے زیادہ جذبات سے کام لیا جا رہا ہے۔ اس وقت جو بھی کہا جائے وہ  جرمنی اور ترکی کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات تو ڈالے گا ہی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دونوں معاشروں کے درمیان سالوں سے چلتی چلی آنے والی دوستی اور اعتماد کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

تبصرے
Loading...