ترک کافی کا عالمی دن: ایک صحت بخش مشروب

0 106

دنیا کے مزیدار اور خوش ذائقہ ترین مشروبات میں سے ایک ترک کافی کا عالمی دن 5 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

انوکھے طریقے سے کشید کی جانے والی ترک کافی میں انتہائی نفیس عربی کافی دانے استعمال کیے جاتے ہیں جو اسے کافی کی دنیا میں نمایاں حیثیت دیتے ہیں۔ ترک کافی کا ایک انوکھا پہلو اس کا ‘جزوہ’ میں تیار ہونا بھی ہے جو تانبے سے بنا ایک خاص برتن ہوتا ہے۔ ترک کافی کا ایک کپ تیار کرنے کے لیے آپ کو ایک کپ پانی اور دو چائے کے چمچے کافی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسے عموماً سادہ، یا پھر ایک آدھ ڈلی شکر کے ساتھ یا پھر دو یا اس سے زیادہ ڈلیوں کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ ترک ہمیشہ ایک گلاس پانی اور ایک ٹکڑا ترک مٹھائی، لوکُم، کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ پانی آپ کے منہ کے ذائقے کو جگانے کے کام آتا ہے تاکہ آپ کافی کے ذائقے کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔

کیونکہ ترک کافی میں شکر کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے اس لیے یہ آجکل کے عام مشروبات سے کہیں زیادہ صحت مند انتخاب ہے کیونکہ وہ عموماً شکر سے لبریز ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک گرینڈ ٹافی نٹ لاٹے میں 301 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ کیریمل ماچیاٹو میں 240 کیلوریز۔ دوسری جانب ترک کافی اگر بغیر شکر کے پیش کی جائے تو اس میں صرف 2 کیلوریز ہوتی ہیں۔

قریبی قہوہ خانے سے ایک ترک کافی منگوا کر آپ اپنے دِن کو بھرپور بنا سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...