دنیا کو آزادی کی ڈھونگ خواہشوں کی پشت پناہی روکنا ہو گی، ایردوان

0 178

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں کرد دہشتگرد تنظیموں پی وائے ڈی اور وائے پی جی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب آزادی کی ڈھونگ خواہش کی پشت پناہی چھوڑنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر داعش کے خلاف جنگ قانونی بنیادوں پر نہیں لڑی گئی تو ان کا خاتمہ کرتے کرتے دنیا کو داعش جیسی نئی دہشتگرد تنظیمیں سے خطرات لاحق ہو جائیں گے-

انہوں نے عراقی سرزمین پر ہونے والی پیش رفت پر عراق کو مفاہمتی سرگرمیاں تیز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے  کہا کہ وہ اپنی سلامتی کا تحفظ یقینی بنائے تاکہ خطے میں نئی مشکلات پیدا نہ ہوں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان ممالک میں چھوٹے چھوٹے عناصر کی ایسی خواہشوں کو مغرب کی پش پناہی حاصل رہی ہے۔ امریکا کرد دہشتگردوں کو داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اسلحہ سے لیس کر رہا ہے جو ترکی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شر پسندوں کو کھلے عام مغربی ممالک کا تعاون جاری ہے۔

تبصرے
Loading...