ترکی میں ‘دنیا کی سب سے پتلی گلی’ سیاحت کے لیے تیار

0 269

ترکی کا وسطی صوبے چورم سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انوکھے اقدامات اٹھاتا رہتا ہے اور اب ایک ایسی گلی کی تزئین و آرائش کی ہے جسے ‘دنیا کی سب سے پتلی گلی’ قرار دیا جا رہا ہے۔ 1.5 میٹر چوڑی یعنی 5 فٹ اور 330 میٹر یعنی 98 فٹ لمبی یہ گلی چورم کے ضلع اوچتوتلر میں تزئین و آرائش کے عمل سے گزر رہی ہے۔ پرانے شہر میں ویسے ہی تاریخی مقام پر واقع یہ دکی جیلر گلی جلد ہی سیاحوں کے لیے تیار ہو جائے گی اور یوں اس علاقے کو ایک نیا انوکھا پن ملے گا جو چند سال پہلے خود کو "دنیا کا مرکز” قرار دے چکا ہے۔

ویسے دکی جیلر دعوے کے باوجود ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے پتلی گلی نہیں ہو سکتی، کیونکہ اس کا دعویٰ پہلے ہی جرمنی کی روت لنگن کرتی ہے، جو اپنے سب سے پتلے مقام پر صرف 1 فٹ چوڑی ہے۔ اس کے علاوہ استنبول کی 35 انچ کی ایک گلی بھی "پتلی گلی” کا اعزاز چاہتی ہے، البتہ دکی جیلر اپنی چوڑائی اور لمبائی کے لحاظ سے مصروف ترین گلی ہے کیونکہ اس میں 40 دکانیں واقع ہیں۔

دکی جیلر گلی کی گزشتہ سال کی ایک تصویر

مقامی بلدیہ نے حال ہی میں تزئین و آرائش کا کام شروع کیا تھا اور امید کرتی ہے کہ دکان دار اس گلی میں واپس آئیں گے جو فی الحال ویران ہے۔ میئڑ خلیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ کام گلی کی تاریخی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور رواں سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔

1970ء کی دہائی سے اس گلی میں ایک موچی کی دکان رکھنے والے کمال جیہان کہتے ہیں کہ بحالی کے اس عمل سے گلی کی پرانی رونق واپس آ جائے گی۔ ہم یہ کام کرنے والے فرد کے شکر گزار ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: