آپریشن شاخ زیتون: اب تک 3524 دہشتگرد ہلاک، مزید 12 علاقے آزاد
ترک جنرل اسٹاف کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے جاری آپریشن شاخ زیتون میں اب تک 3524 دہشتگرد "بےاثر” ہو چکے ہیں۔
ترک فوج کی جانب سے "بے اثر” کا لفظ استعمال کرتی ہے جس میں گرفتار زندہ یا مردہ دہشتگرد شامل ہوتے ہیں یا پھر وہ جنہوں نے دوران جنگ ہتھیار ڈال دئیے ہوں۔ تاہم عمومی طور پر اس اصطلاح کا استعمال کسی آپریشن میں مرنے والوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔