امریکی حمایت یافتہ وائے پی جی دہشتگردوں کا ترکی کے آپریشن کے خلاف بشار الاسد سے مدد کی اپیل

0 1,322

امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروپ وائے پی جی جسے بعض اوقات "شامی رجیم کے خلاف امریکی فصیل” بھی کہا جاتا ہے نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اسد رجیم کو ترکی کے آپریشن شاخِ زیتون پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بیان نام نہاد "عفرین خود مختار کینٹن” سے آئی ہے جس میں بشار اسد سے گروپ کے تحفظ کی اپیل کی گئی کیونکہ ترکی اور آزاد شامی فوج (ایف ایس اے) اہم پیش قدمی کر رہے ہیں۔

المانیٹر کے نامہ نگار ایڈورڈ ڈارک کے مطابق ذہشتگرد گروپ نے کہا ہےکہ، "ہم خود مختار آفرین کینٹین یہ تصدیق کرتے ہیں کہ عفرین، شام کا ایک غیر معمولی حصہ ہے۔ اور ہم پی وائے جی فورسز اس قومی عہد کی پاسداری کرتے ہوئے خطے کو چھ سال سے داعش کے حملوں سے بچا رہے ہیں”۔

گروپ نے کہا ہے، "ہم شامی ریاست سے اپیل کرتے کہ وہ اپنی خود مختاری کا عہد پورا کرتے ہوئے اپنی سرحدوں کو ترکی کے حملوں سے بچائے”۔

تبصرے
Loading...