قاضی یونس ایمرے قاتل کے تعاقب میں

0 377

ترکی کے پہلے قومی ٹیلیویژن چینل، TRT1 نے معروف ترکی شاعر اور صوفی شخصیت، یونس ایمرے کے حالاتِ زندگی پر انھی کے نام سے ایک ٹی وی سیریز تیار کی ہے۔ سیریز کا پہلا سیزن 22 قسطوں پر مشتمل تھا جو 2015ء میں نشر ہوا، جبکہ 22 قسطوں پر مشتمل دوسرا سیزن 2016ء میں نشر کیا گیا۔ Televistan نے اردو دان طبقے کے لیے اس سیریز کو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اس ڈرامہ سیریز کی پہلی قسط مع اردو سب ٹائٹلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

دوسری قسط میں، قاضی یونس، نالیحان پہنچنے کے بعد وہاں آباد اخی برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرتے ہیں اور انھیں اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ بعد ازاں، انھیں بازار کا دورہ کرتے ہوئے وہی شخص نظر آجاتا ہے جسے انھوں نے راستے میں دو لوگوں کو قتل کرتے ہوئے دیکھا ہوتا ہے۔ وہ اپنے اہل کاروں کو حکم دیتے ہیں کہ اس شخص کو فوراً گرفتار کیا جائے لیکن وہ فرار ہوجاتا ہے۔ تب قاضی یونس کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص منبرساز حسن ہے جو قریبی گاؤں میں اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ قاضی یونس اسے ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ شخص کہاں روپوش ہے؟ کیا وہ شخص قانون کی گرفت میں آسکے گا؟ کیا واقعی اس نے ان دو لوگوں کو قتل کیا ہے؟

دیکھیے ترکی ٹی وی سیریز، ’’یونس ایمرے‘‘ کی دوسری قسط، اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ

تبصرے
Loading...