ترک ڈرامہ سیریز "یونس ایمرے” اب اردو ترجمے کے ساتھ

0 4,918

یونس ایمرے (1238ء تا 1320ء) ایک ترکی شاعر اور صوفی شخصیت تھے جنھوں نے ترکی ادب و ثقافت پر گہرا اثر ڈالا۔ انھوں نے قدیم اناطولوی ترکی زبان میں تحاریر لکھیں جو جدید ترکی زبان کی ابتدائی شکل تھی۔ یونس ایمرے کی 750 ویں سالگرہ کے موقع پر، یونیسکو نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے 1991ء کو ’یونس ایمرے کے عالمی سال‘ کے طور پر منایا۔

ترکی کے پہلے قومی ٹیلویژن چینل، TRT1 نے یونس ایمرے کے حالاتِ زندگی پر انھی کے نام سے ایک ٹی وی سیریز تیار کی۔ سیریز کا پہلا سیزن 22 قسطوں پر مشتمل تھا جو 2015ء میں نشر ہوا، جبکہ 22 قسطوں پر مشتمل دوسرا سیزن 2016ء میں نشر کیا گیا۔ Televistan نے اردو دان طبقے کے لیے اس سیریز کو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ پیش ہے، پہلی قسط:

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: