یوسف اور زینب ترکی میں نومولود بچوں کے مقبول ترین نام

0 452

ایک مرتبہ پھر یوسف اور زینب ترکی میں پیدا ہونے والے بچوں اور بچیوں کے مقبول ترین نام قرار پائے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کی طرح 2020ءمیں بھی ترکی میں پیدا ہونے والے لڑکوں میں سب سے مقبول نام یوسف رہا۔ اس کے بعد لوگوں نے معراج، ایمن، عمر آصف، کریم اور الپ ارسلان کے نام سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔

اسی طرح زینب بھی چند سالوں سے لڑکیوں کا مقبول ترین نام ہے اور 2020ء میں بھی یہی نام سب سے زیادہ رکھا گیا۔ الف، اصل، عذرا، ایلول اور نہر لڑکیوں کے رکھے گئے دوسرے مشہور ترین نام رہے۔

وزارت کے مطابق 2020ء میں ترکی میں 5,59,753 لڑکے اور 5,31,390 لڑکیاں پیدا ہوئیں۔

لڑکوں کا روایتی نام رکھنا عام نظر آ رہا ہے جبکہ نومولود کو دادا کا نام دینے کا رحجان بھی دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مقابلے میں لڑکیوں کے نام ذرا جدید اور مشہور رکھے جا رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: